Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کمیشن بنائیں،جسٹس شوکت کا خط

اسلام آباد ... اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھا ہے۔ تقریر کے حقائق کی تصدیق کے لئے پی سی او حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں بغیرخوف کے موجودہ صورتحال پرحقائق بیان کئے ۔ ان حقائق کی نشاندہی کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگی۔ ان نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ریٹائرڈ یا حاضر سروس جج پر مشتمل کمیشن بنا کر اس کی تمام کارروائی وکلا، میڈیا اور سول سوسائٹی کے سامنے چلائی جائے۔
مزید پڑھیں:جسٹس شوکت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے ،فوجی ترجمان

شیئر: