Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد حسن فواد کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد راولپنڈی صدر میں پلازہ کی منی ٹریل نیب حکام کو دینے میں ناکام ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد حسن فواد نے راولپنڈی صدر میں بھائی کے نام پر پلازہ تعمیر کرایا تھا۔جس کی مارکیٹ ویلیو5ارب روپے سے بھی زائد ہے۔ نیب حکام نے گرفتار فواد حسن فواد سے پلازہ کی بابت منی ٹریل طلب کی تھی لیکن منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ فواد حسن فواد نے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ ہا¶سنگ ا سکیم اسکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ فواد حسن فواد کے خلاف دیگر اسکینڈلز کے علاوہ پلازہ ا سکینڈل ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔ یہ ریفرنس نیب جلد احتساب عدالت میں دائر ہو گا ۔نیب نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ اس ا سکینڈل میں فواد حسن فواد کے دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ریڈ وارنٹ،اسحاق ڈار کو واپس لایا جا سکے گا؟

شیئر: