Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں انتخابی دفتر پر بم سے حملہ

  کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے دالبندین میں رات گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم کے حملے میں 25افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بی اے پی کے نامزدامیدوار امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا۔ زخمیوں میں2 حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کوکوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش حملے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 145 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی

شیئر: