Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کے شہید رہنما کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کو خودکش حملے میں شہید ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ کلاچی ڈگری کالج کے میدان میں ادا کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علاقہ مکین، دیگر علاقوں سے آئے ہوئے عوام اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت فوج، ایف سی اور پولیس کے دستے تعینات تھے جبکہ پوری تحصیل میں گزشتہ روز ہی سے سخت سیکورٹی نافذ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خود کش حملے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپورسمیت 2 افراد شہید کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔
 
 

شیئر: