Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروشین فٹبالر کا ورلڈ کپ میڈل لینے سے انکار

  زغرب: کروشین فٹبالر نکولا کالینک نے فیفا ورلڈ کپ 2018ءکا سلور میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔فائنل میں کروشیا کی فٹبال ٹیم کو فرانس سے شکست ہوئی تاہم رنر اپ رہنے پر سلور میڈل کی حقدار پائی۔ جب نکولا سے میڈل کیلئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے قبول کرنے سے ہی انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انھوں نے بطور متبادل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔کوچ ذاکٹو ڈالک کے مطابق اس سے قبل ایک وارم اپ میچ میں بھی انھوں نے میدان میں اترنے سے صاف منع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ نکولا کو نائیجیریا سے ابتدائی راونڈ میچ کے دوران بطور متبادل میدان میں اترنے سے انکار پر وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔ 

شیئر: