وزیر اعظم مودی4سال میں تقریباً پوری دنیا کا دورہ کرچکے ؟
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کا پیرسے افریقہ کا دورہ شروع ہورہا ہے۔ وہ افریقی ممالک روانڈا اور یوگینڈابھی جائیں گے۔اس طرح 54ممالک کی فہرست میں 2ملکوں اضافہ ہوجائیگا۔اگر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم مودی تقریباً پوری دنیا کا دورہ کرچکے ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔گزشتہ 4برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر کل1484کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے غیر ملکی دوروں پر 9سال کے دوران 642کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔
٭بطور وزیر اعظم 12فیصد وقت غیر ممالک میں :
وزیر اعظم مودی نے ابتک171دن غیر ممالک کے دوروں میں گزارے۔ اس طرح بطور وزیر اعظم انہوں نے 12 فیصد وقت بیرون ملک گزارا ۔
٭سب سے مہنگا غیر ملکی دورہ:
2005ء میں فرانس ، جرمنی اور کینیڈا کا دورہ سب سے مہنگا رہا ۔ صرف چارٹرڈ طیارہ اور ہاٹ لائن انتظامات پر 32کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔