Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی میڈیا کی عمران خان کیخلاف مہم؟

اسلام آباد... ہندوستانی میڈیا نے پاکستان میں عام انتخابات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں 25جولائی کو نئی حکومت کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی ۔ نئی دہلی پاکستان میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کی حکومتوںسے نمٹنے کا تجربہ رکھتا ہے تاہم عمران خان پاکستان کی سیاست میں اہم چیلنج کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ انہیں پاک فوج کی طرف سے نرم گوشہ حاصل ہے ۔ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ایسی جماعت ہے جس نے کھل کر پاکستان میں جہادی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھولنے کے نظر ئیے کی حمایت کی تھی ۔ عمران خان کالعدم تنظیموں کے حوالے سے اس قدر نرم گوشہ رکھتے تھے کہ ان کے مخالفین نے انہیں”طالبان خان“ کا لقب دیا۔ انتخابی مہم کے دوران بڑی سیاسی جماعتوں کے خلاف اقدامات نظر آئے ۔ اخبار نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ایسا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت یا اکثریت کے قریب نشستیں حاصل کریں جسے وہ اپنے مطابق حالات میں ڈھال سکیں۔ خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک معاملات میں فوج سویلین حکومت کو کوئی فیصلہ سازی نہیں دینا چاہتی۔ عمران خان ایسے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیںجن کا جھکاو بنیاد پرست سیاست کی طرف ہے ۔اخبار نے مزید لکھا کہ یہ قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہیں کہ اگر عمران خان کی تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو حافظ سعید کے امیدوار اس کے ساتھ ہاتھ ملا سکتے ہیں تاکہ مسلم لیگ ن کو اقتدار سے باہر رکھا جائے۔ پاکستان میں اس قسم کی اتحادی حکومت ہند کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کے لئے باعث خطرہ ہو گی۔
مزید پڑھیں:انتخابی میدان سج گیا،نئے حکمراں کا فیصلہ آج

شیئر: