اسلام آباد... صدر ممنون حسین کراچی اور نگراں وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک آبائی علاقے سوات میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق صدر زرداری نواب شاہ ، بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں حق رائے دہی استعمال کریںگے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد میں ووٹ ڈالیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق وزیر اعظم پرویز اشرف گوجر خان میں ووٹ ڈالیں گے۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کراچی میں ا پناووٹ ڈالیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق دیر میں کاسٹ کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار چکری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں ووٹ ڈالیں گے۔