Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی : دھاندلی کی کوشش‘ 7 گرفتار‘ حتمی نتائج کا جعلی فارم برآمد

کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔ اس موقع پر ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش پر خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پکڑے جانے والے افراد انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم 45 برآمد ہوا، جسے ملزم نے پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو پریذائیڈنگ افسر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ فارم 45 پر حتمی انتخابی رزلٹ تیار کیا جاتا ہے ۔
 
 

شیئر: