Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کیلئے عدالت پہنچنے والے نوجوان کی پٹائی

غازی آباد۔۔۔۔یوپی کے غازی آباد میں میریج رجسٹرار آفس میں مسلم نوجوان کو انتہا پسندہندوؤں کی بھیڑ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان ایک ہندولڑکی سے شادی کی کارروائی مکمل کرانے کیلئے عدالت پہنچا تھا۔ مدھیہ پردیش کا رہنے والے نوجوان کا وڈیو وائر ل ہورہا ہے۔اطلاع کے مطابق مسلم نوجوان بجنور کی رہنے والی ہندو لڑکی سے شادی کرنے کیلئے میریج رجسٹرار آفس پہنچا اور عدالتی کارروائی کے دوران شرپسند عناصر عدالت کے احاطے میں جمع ہوکر ہنگامہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکے پر حملہ آور ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی آکاش تومر نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کررہے ہیں ۔ جن لوگوں نے بھی اس ان کے ساتھ مارپیٹ کی ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ بجنور کی رہنے والی لڑکی اور مدھیہ پردیش کا لڑکا نوئیڈا میں قائم کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ وہ عدالت پہنچ کر شادی رجسٹرڈ کرانے پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’جب تو میرا نہیں تو کسی کا نہیں‘‘لڑکی کی دھمکی

شیئر: