Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام ، خود کش حملوں میں40 افراد ہلاک

دمشق۔۔۔شامی شہر السویدا میں 3 خود کش حملوں میں کم از کم 40افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اس کے علاوہ سلامتی کے اہلکاروں نے دو خود کش بمباروں کو بم حملے کرنے سے پہلے ہی گولی مار دی۔ شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق داعش سے تھا۔ السویدا کا شہر شامی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔

شیئر: