Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا ڈاکٹروں کے ساتھ اسپتال جانے سے انکار

راول پنڈی:  نیب کی جانب سے سزا یافتہ سابق وزیرا عظم نواز شریف نے معالجین کی ٹیم کے ساتھ اسپتال جانے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں تمام طبی سہولیات جیل ہی میں فراہم کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کا معاینہ کرنے والی ٹیم نے انہیں الٹرا ساؤنڈ کے لیے اپنے ساتھ لے جانے کا کہا جس پر انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل 3 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا معاینہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے ان کی صحت پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے الٹراساؤنڈ تجویز کیے جس کے لیے ڈاکٹرز نواز شریف کو اپنے ساتھ اسپتال لے جانا چاہتے تھے تاہم سابق وزیراعظم نے جیل سے باہر جانے سے انکار کرتے ہوئے الٹراساؤنڈ جیل ہی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی میڈیکل ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کی پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان 20 سال سے نواز شریف کے پرسنل فزیشن ہیں اور ان کی صحت سے متعلق ہسٹری سے بھی آگاہ ہیں اس لیے ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دشمن کو ناکام بنانے کے لیے عوام بلاخوف نکلیں‘ آرمی چیف

شیئر: