انسانیت نواز سعودی طلباءکیلئے شاہ سلمان کا اعزاز واکرام
جدہ ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2امریکی بچوں کو غرق آب ہونے سے بچاتے ہوئے جاں بحق ہوجانے والے 2سعودی طلباء کو درجہ اول کا شاہ عبدالعزیز تمغہ جاری کردیا۔ انہوں نے دونوں شہید طلباءکے والدین کو 10، 10 لاکھ ریال کا چیک بھی عطا کیا۔ دونوں شہید طلباءکے والدین اور اہل خانہ کو جدہ کے قصر السلام طلب کرکے اعزازعطا کیا گیا۔