مکہ مکرمہ۔۔۔۔طیبہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فاصلاتی تعلیم کے طلبہ کو فیس ادا نہ کرنے پر تعلیمی عمل سے معطل کردیا ہے۔تعلیمی سیشن ختم ہونے کے قریب ہے اس کے باوجود ان کے خلاف سخت اقدام کیا گیا۔ طیبہ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ جن طلبہ نے فاصلاتی تعلیم نظام کے تحت داخلے لئے تھے اور فیسیں ادا نہیں کیں وہ یہ اقرارنامہ جاری کرائیں کہ جلد ہی فیس ادا کردیں گے اور ادا نہ کرنے کی صورت میں داخلہ معطل ہوجائیں گے۔اقرارنامے میں یہ بھی تھا کہ 12ربیع الاول 1438ھ سے قبل مکمل فیس ادا کردی جائیگی۔طیبہ یونیورسٹی نے یہ سہولت دی ہے کہ جن طلبہ نے فیس جمع نہیں کرائی وہ نئے سیشن میں از سرنوداخلہ لے سکیں گے۔