تحریک انصاف کی پہلی کامیابی،شاہ محمود جیت گئے
ملتان... تحریک انصاف نے انتخابات میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے موصول ہونے والے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے 93 ہزار497ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے عامرسعید انصاری نے 72ہزار529ووٹ لئے۔