نارتھ کیرولینا .... خوبصورتی کا شوق عورتو ں میں ازل سے موجود ہے پہلے ساری آرائش و زیبائش بالوں اور چہروں تک محدود سمجھی جاتی تھی مگر وقت کے ساتھ پیروں اور ناخنوں کی آرائش بھی اس میں شامل کردی گئی۔ ایسا ہی ایک علاج کرانے کیلئے ٹریسی لین نامی 35 سالہ خاتون ایک انتہائی اعلیٰ قسم کے بیوٹی صالون میں گئی اور وہاں صالون والوں نے اس کے ناخن تراشنے کیلئے ایک زنگ آلود قسم کا کٹر استعمال کرلیا جس کے بعداسے انفیکشن ہوگیا اور پوری ٹانگ پھول گئی۔ حساسیت ختم ہوگئی اور ایک وقت ایسا آیا جب ڈاکٹروں نے اسے ٹانگ کٹوانے کا مشورہ دیا تاہم وہ دو ہفتے سے اسپتال میں ہے او رحالت اب بہتر ہورہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس نے اس حالت تک پہنچنے کی پوری کہانی سنادی۔ اب یونیورسٹی آف کنساس کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈینیئل ایئرس کا کہناہے کہ بیوٹی صالون والوں کے ساتھ جو لوگ وہاں جاتے ہیں انہیں بھی وہاں پوری توجہ دینی چاہئے کہ زیر استعمال اشیاءقینچی ، کٹرزنگ آلود نہ ہوں ورنہ ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہیگی۔