بحرین:پاکستان فٹبال ٹیم نے مقامی کلب کو 0-1سے ہرا دیا
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
منامہ: پاکستانی فٹبال ٹیم نے بحرین کے الرفا کلب کے خلاف میچ0-1سے جیت لیا اور فیصلہ کن گول محمد علی نے کیا۔ پاکستانی ٹیم 3سال بعد بیرون ملک کھیل رہی ہے اور4پریکٹس میچوں کی سیریز کے لیے ان دنوں بحرین میں موجود ہے۔پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بحرینی کلب کیخلاف سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔پاکستانی فٹبال ٹیم 31 جولائی تک بحرین میں قیام کے دوران میزبان ملک کے کلبوں کے خلاف مزید 2 میچز میں حصہ لے گی۔ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بحرین کے خلاف پریکٹس میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ اگلے میچوں میں ہوگا ۔