چاندی کے لٹیروں اور قتل کی واردات میں لڑکی بھی ملوث
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
آگرہ- - - - سکندرہ تھانہ حلقہ میں چاندی کی لوٹ اور قتل کا خلاصہ ہوا واردات میں 4 لڑکوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی شامل تھی۔ پولیس نے مقتول کے گھر والوں کی نشاندہی پر ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ معاملے کے مطابق خاص طور سے اچھنیرا کے 28 سالہ فرقان عرف ٹونی حال میں متھرا میں رہتا تھا۔ آگرہ کی نمک کی منڈی میں چاندی کی کاریگری سےگھر کا خرچ چلا رہا تھا۔ 23 جولائی کو اپنے ساتھ30 کلو چاندی لے کر منڈی سے متھرا کے لئے روانہ ہوا ۔ اسی دوران اس کے ساتھ سابقہ ساتھی کاریگر سازبازکرکے اسے فون کر کے جگدیش پورہ بلایا۔ راستے میں ٹونی نے بیوی کوفون پر بتایا کہ وہ صبح آئے گا۔اس کے بعد اس کا فون بند ہوگیا۔ ٹونی کی لاش کی برآمدگی کے بعد شناخت کیلئے اس کا فوٹو کوتوالی سمیت دیگر تھانوں میں بھی بھیج دیا گیا۔ دیر رات جب ٹونی کے گھر والوں کو اس کا فوٹودیکھ کرپہچان لیا۔ ٹونی کی بیوی کو اس سے قبل ساتھی کاریگر پر شک تھا۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے ملزمان کوحراست میں لے لیا۔