نئی حکومت کے ساتھ کام کرینگے،امریکہ
واشنگٹن... امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ کام کرنےکا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اورخوشحالی کے لئے منتخب رہنماوں سے مل کرکام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔دریں اثناءچین نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پاک چین دوستی پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ دونوں ملکوں میں سدا بہار دوستی ہمیشہ کی طرح آگے بڑھے گی ۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نئی حکومت کے ساتھ مل کر باہمی تعاون اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔