Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر یورو کپ میں جرمنی کی میزبانی نہیں چاہتے !

برلن:جرمن سیاستدانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان فٹ بال کھلاڑی مسعود اوزل کے نسل پرستانہ معاملے کو استعمال کر کے جرمنی کو یورو کپ 2024ء کی میزبانی سے دور کرنا چاہتے ہیں۔  29 سالہ ترک نژاد فٹ بال کھلاڑی اوزیل نے جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم سے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کر لی تھی کہ ترک النسل ہونے کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم میں نسل پرستی اور نفرت کا سامنا ہے۔ اردگان نے اوزل کے اس موقف کی حمایت کی تھی تاہم جرمن رہنماوں کے مطابق ترک صدر کی کوشش ہے کہ یورو کپ 2024 کے فائنلز کے لئے جرمنی کی میزبانی پر سوالات کھڑے کئے جائیں۔

شیئر: