سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 102ار ریال
ریاض۔۔۔۔سعودی حصص بازار کے ماہرین نے بتایا ہے کہ سعودی حصص میں غیر ملکیوں کا حصہ 102ارب ریال تک پہنچ گیا۔ 19جولائی کے لین دین کے اختتام پر جاری ہونیوالے اعدادو شمار سے یہی بات سامنے آئی ہے۔یہ سعودی عرب کی حصص مارکیٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ غیر ملکیوں کے حصص کا تناسب 5.1فیصد ہوگیا ہے۔