Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر اوپیک ممالک تیل پیداوار میں کمی پر متفق

ویانا ...تیل پیدا کرنےوالے اےسے ممالک نے جو تیل برآمد کرنےوالے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن نہیں ہیں اجلاس میں اس بات سے اتفاق کرلیا کہ وہ عالمی معاہدے کے تحت اپنی مشترکہ پیداوار یومیہ 5لاکھ 62ہزار بیرل کم کر دینگے ۔ اجلاس میں میکسیکو ، روس ، سوڈان ، جنوبی سوڈان ، بحرین ، ملائیشیا نے بھی شرکت کی ۔ اوپیک کے ذرائع نے اس سے قبل یہ کہا تھا کہ تیل کی پیداوار کم کرنے کے بارے میں سعودی عرب اور روس بھی انہی خیالات کا اظہار کر چکے تھے ۔ وزیر توانائی خالد الفالح جو بلحاظ عہدہ اوپیک کے سربراہ بھی ہیں بتاےا کہ بنیادی طور پر مجوزہ عالمی معاہدہ برائے تخفیف طے پا چکا ہے صرف اس کا باضابطہ سرکاری اعلان باقی ہے ۔ روس نے مجوزہ معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ انہیں کسی معاہدے میں کوئی رکاوٹ یا قباحت نظر نہیں آئی ۔ امید ہے کہ تیل برآمد نہ کرنےوالے کم از کم 12ممالک اس پر دستخط کر دینگے ۔ 

 

شیئر: