سعودی سیاح نے وژن 2030کا لوگو کلیمنگارو پر لہرادیا
ریاض ..... سعودی مہم جو سیاح خالد الغامدی نے سعودی وژن 2030کا لوگو کلیمنگاروپہاڑی چوٹی پر لہرا دیا۔ وہ مسلسل 8دن کی محنت کے بعد چوٹی پر پہنچا تھا۔ الغامدی دنیا کی3بلند ترین چوٹیوں پر سعودی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے 2016ءکے دوران ایورسٹ سر کیا تھا جبکہ 2017ءمیں یورپی دنیا کے سب سے اونچے پہاڑی کی چوٹی پر سعودی پرچم لہرایا تھا۔ کلیمنگارودنیا کا پہاڑ ہے ، پر اس نے 27جولائی 2018ءکو سعودی وژن 2030کا لوگو نصب کیا۔ یہ پہاڑ براعظم افریقہ میں سب سے اونچا اور دنیا میں بلندی کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ الغامدی دنیا کے باقی ماندہ بلند ترین پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی سعودی پرچم لہرانے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔