Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی شخص نے اڑن موٹر سائیکل تیار کرلی

بیجنگ..... چین میں ایک 40سالہ شخص نے اڑن موٹر سائیکل تیار کی ہے اورخود اس نے اس پر سفر بھی کیا۔ اس سے قبل اس کے 1559مرتبہ تجربات بھی کئے جاچکے ہیں لیکن اس وقت اڑن موٹر سائیکل پر کوئی سوار نہیں تھا۔ اس شخص نے ہوورنگ سرف بوٹ کے بارے میں کہیں پڑھا تھا جس کے بعد اسے خیال آیا کہ اس طرح کی موٹر سائیکل تیار کی جائے۔ وہ 2برس سے اسے بنانے کیلئے کوشاں تھا اور اس کے لئے اس نے اپنا گھر بھی بیچ دیا۔ ژاو ڈیلی نامی شخص نے گوانگ ڈونگ صوبے میں اس پر پرواز کی اور بیحد خوش نظرآیا کیونکہ اس کا ڈیزائن اس نے خود بنایا اور پھر تیار بھی کیا۔ ڈرون کی موٹر مسافر کی نشست کے نیچے نصب کی گئی ہے جس سے ڈرون کو اڑنے کیلئے توانائی ملتی ہے۔ اس نے بتایا کہ میں گزشتہ 2سال سے اس پر تجربات کررہا تھا۔ ڈرون میں 8پنکھے لگائے گئے ہیں۔ اسکا کہناتھا کہ 1560ویں تجرباتی پروازمیں مجھے اپنے خواب کی تعبیر مل گئی۔
 

شیئر: