Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرونا ندھی علیل، اسپتال میں داخل

چنئی .... ڈی ایم کے کے سربراہ 85سالہ ایم کرونا ندھی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد چنئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انکی بیٹی نے بتایا کہ رات کو انکا بلڈ پریشر کبھی زیادہ اور کبھی کم ہورہا تھا۔ تاہم ہفتے کی صبح معمول پر تھا۔ اسپتال نے ایک بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ انہیں خطرناک حالت میں رات ڈیڑھ بجے اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈی ایم کے کے حامی صبح سے اسپتال کے باہر جمع ہیں اور انکی بیماری پر تشویش ظاہر کررہے ہیں۔ جیسے ہی انکی طبعیت خراب ہونے کی خبر عام ہوئی لوگ انکے گھر پہنچ گئے تھے۔لوگوں نے بتایا کہ وہ نہ صرف سیاستدان ہیں بلکہ ہر کارکن کا خیال رکھا کرتے ہیں۔ ایک شخص نے کہاکہ میں یہاں کوئی بری خبر سننے نہیں آیا۔ وہ بیماری کے خلاف جنگ جیتیں گے اور جلد صحتیاب ہوکر گھر آئیں گے۔
 

شیئر: