مقبوضہ بیت المقدس ۔۔ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 400 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی۔اسرائیل کے شدت پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک یہودی آباد کار کے قتل کے جواب میں فلسطینیوں کو چار سو یہودیوں کے مکانات کی تعمیر کی شکل میں قیمت چکانے پرمجبورکیا ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ فلسطینیوں کی دہشت گردی کا بہتر جواب یہودی آباد کاری میں اضافہ ہے۔