گورنر بلوچستان بھی مستعفی
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
کوئٹہ... گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔صدر مملکت ممنون حسین کو استعفیٰ ارسال کر دیا ۔اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھیجا تھا ۔تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی کے بعد چاروں صوبوں میں گورنروں کی تبدیلی کا اشارہ دیا تھا ۔ نئے گورنروں کے تقرر کے لئے مشاورت بھی جاری ہے۔