پہلی مرتبہ جنرل نشستوں پر3 اقلیتی امیدوار کامیاب
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد ...عام انتخابات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اور سندھ اسمبلی کی جنرل نشست پر 3 اقلیتی امیدوار کامیاب ہوگئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 222تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مہیش کمار ملانی وہ واحد اقلیتی سیاستدان ہیں جو جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک لاکھ6ہزار430ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔ انکے مقابلے میں جی ڈی اے کے امیدوار ارباب ذکااللہ نے 87ہزار261 ووٹ لئے۔ ہری رام کشوری لعل نے میرپور خاص کے حلقہ پی ایس 47 پر ایم کیو ایم پاکستان کے مجیب الحق کو شکست دی پی ایس 81 پر گیانومل نے جامشورو اتحاد کے ملک چنگیز کو شکست د ے کر اسمبلی میں پہنچے۔