آج مکہ میں بارش کا قوی امکان
مکہ .... محکمہ موسمیات کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکان ہے۔ ساحلی علاقے بارش کی زد میں ہونگے۔ گرج چمک کیساتھ گرد آلودو ہوائیں بھی چلیں گی جس سے جازان، عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں حد نظر محدود ہوجائیگی۔ محکمہ کے نائب ترجمان نواف الشریف نے مکہ اخبار کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔