ریاض.... سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائریشن نے واضح کیا ہے کہ یکم اگست 2018ءسے 6 اشیاء خصوصی کارروائی کے بغیر مملکت لانے پر پابندی ہوگی۔ آرگنائزیشن نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ موبائل فون کی بیٹریاں، ٹی وی سیٹس، لیپ ٹاپ، واٹر پمپ ، ڈش واشر اور الیکٹرونک گھڑیاں درآمد کرنے کیلئے باقاعدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہونگے۔ اس سلسلے میں محکمہ کسٹم اور اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی سعودی عرب میں صارفین کو مذکورہ مصنوعات کے ممکنہ خطرات سے بچانے اور معیاری مصنوعات ہی کی درآمد کو یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔