Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پاک کمیونٹی کے تحت الوداعی تقریب

مملکت میں گزری 3 دہائیاں زندگی کا سنہری دور ہے ، محمد اعظم
طارق نورالہیٰ ۔ تبوک
  پاک کمیونٹی تبوک کی جانب سے سابق صدر محمد اعظم ساجد و مولانا سرتاج خان آف باجوڑ اور زرین جہلم کیلئے الوداعیہ و عشائیہ کا خصوصی انعقاد کیا گیا جس میں تبوک شہر میں مقیم پاکستانی احباب نے شرکت کی ۔ پاک کمیونٹی تبوک کے صدر ڈاکٹر محمود نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور وطن واپس جانے والے دوستوں ، خصوصی طور پر محمد اعظم ساجد کی کمیونٹی ویلفیر کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر عبداللہ محسن ،محمدعبدالناصر ،انجینیئر فضل من اللہ ، چوہدری بلال ، مبشر علی ، عالم زیب ، محمد نعیم ، شیر بہادر ، اشرف مانگٹ ، حق نواز عباسی نے جانے والے احباب کے قیام تبوک کو یادگار قرار دیا ۔اس موقع پر مولانا سرتاج خان ، محمد زرین آف جہلم نے کمیونٹی کی جانب سے عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔ایئر بیس کے آپریشنل منیجر و سابق صدر پاک کمیونٹی محمد اعظم ساجد نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے تبوک میں 30 سال سے زائد قیام کو زندگی کا بہترین حصہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ دیار حرمین کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں نے دل و جان سے خدمات انجام دی ۔ ہم سب دلجمعی اور لگن سے اس ملک کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں دے کر اپنے آبائی وطن کو سرخرو ہو کر جا رہے ہیں ۔اس موقع پر پاک کمیونٹی تبوک کے تعمیری کردار کی تعریف کی جو وہ ہم وطنوں کی دینی ، ثقافتی ، معاشرتی ، قانونی  ویلفئیر خدمات کر کے نباہ رہا۔ آخر میں تینوں کو پاک کمیونٹی تبوک کے آرگنائزرز کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیر بالاخر پاکستان کا حصہ بنے گا
 

شیئر: