Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیوایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

 کراچی ..تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔ جہانگیر ترین کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا اور مذاکرات کئے ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مذاکرات مثبت ہوئے ۔کئی چیزوں پر اتفاق ہوگیا ۔آگے چلنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اور پارٹی کے بجائے کراچی کے عوام کا سوچیں۔ عوام نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہے۔ ضروری ہے کہ پانی و سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے، ماس ٹرانزٹ منصوبے پر عمل کیا جائے۔کچرے کی صفائی سمیت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔کراچی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہو نگے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کسی وزارت کی پیش کش نہیں کی۔کراچی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔وفاق بھرپور طریقے سے کراچی کی ترقی میں شریک ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے لئے جو مطالبات رکھے ان میں کراچی پیکیج، بلدیاتی اختیارات کے لئے آئین میں ترمیم، شہر کے 8 حلقے کھلوانے اور انتظامی یونٹس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نمبرز گیم میں آگے
 

شیئر: