کرس فروم مسلسل چوتھی ٹور ڈی فرانس سے محروم
پیرس: برطانیہ کے سائیکلسٹ گیرنٹ تھامس نے ہم وطن کرس فروم کو مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں فتح سے محروم کرتے ہوئے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی۔ گیرنٹ نے پہلی مرتبہ یہ ریس جیتی ہے تاہم برطانیہ کی جانب سے کرس فروم سب سے زیادہ 4 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ریس کے ا ٓخری مرحلے سے پہلے ہی گیرنٹ کی فتح کا فیصلہ ہو چکا تھا اور مجموعی برتری کی وجہ وہ اس سال کے چیمپیئن بن گئے تھے۔ اس ریس کا آخری مرحلہ ایلگزینڈر کرسٹوف کے نام رہا۔گیرنٹ تھامس نے اسکائی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے اس ریس میں حصہ لیا ۔