Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ڈیم سے 800میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی

لاہور...چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے مہمند ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم اہم منصوبہ ہے ۔ زرعی مقاصد کے لئے 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا ۔ پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب سے بچاومیں مددملے گی۔800میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاکہ مہمند ڈیم پر موجودہ مالی سال کے دوران ہی تعمیراتی کام کا آغا زکیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی فزیبلٹی ا سٹڈی ، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر دستاویزات پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔ یہ منصوبہ تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد 5 سال8 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا ۔ ملک کی زرعی ، صنعتی ، اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں:امریکہ نے نئی حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کردیں

شیئر: