Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار پروگرام میں معاہدے کا اندراج فریقین کیلئے قانونی سند ہوگا، عدالت

ینبع .... ینبع میں جنرل کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم الزمیع نے واضح کیا ہے کہ تمام کرایہ دارمکانات کے مالکان سے کرایہ معاہدہ حاصل کرکے ”ایجار “ نیٹ ورک پر اندراج کرالیں۔ یہ اقدام انکے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔ اسکی حیثیت قانونی دستاویز کی ہوگی۔ اس کے لئے الگ سے عدالت سے فیصلہ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے اسے پیش کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں کرایہ معاہدے کا اندراج مکانات کے مالکان کے لئے بھی قانونی دستاویز بن جائیگا اگر کرایہ دار نے اس کے بموجب کرائے کی ادائیگی نہیں کی یا کرائے میں کمی بیشی کا دعویٰ کیا تواسے کرایہ دار کے خلاف قانونی سند کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ اسکی بدولت کرایہ داروں، مالکان اورعدالتوں سب کا وقت بچے گا۔انہوں نے اس امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ سعودی کابینہ کے فیصلے کے بموجب کرائے کا ایسا کوئی بھی معاہدہ جس کا اندراج ایجار نیٹ ور ک پر نہیں کیا جائیگا اسکی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ عدالتی اور محکمہ جاتی طور پر اس قسم کا معاہدہ غیر موثر مانا جائیگا۔
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں
 

شیئر: