Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1000واں ٹیسٹ: انگلینڈ کیلئے آل ٹائم بیسٹ ٹیم کا انتخاب

لندن: برطانوی شائقین کرکٹ نے ہند کے خلاف شروع ہونے والے اپنے ملک کے 1000ویں ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی دور کے 11بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جن میں موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے کرکٹ کے شائقین نے آن لائن سروے میں بابائے انگلش کرکٹ ڈبلیو جی گریس سمیت 100 کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا۔ جولائی میں ہونے والے سروے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افراد سے رائے لی گئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان گراہم گوچ ٹیم میں شامل نہیں جو حیران کن ہے جبکہ موجودہ کپتان جوئے روٹ، کیون پیٹرسن اور سوئنگ بولر جیمس اینڈرسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 11رکنی ٹیم میں ایلسٹر کک، لین ہوٹن، ڈیوڈ گاور، کیون پیٹرسن، جوئے روٹ، این بوتھم، وکٹ کیپر ایلن ناٹ،گریم سوان، فریڈ ٹرومین، جیمس اینڈرسن اور باب ولس شامل ہیں۔انگلینڈ کے بیٹنگ لیجنڈ لین ہٹن 1990ء جبکہ فاسٹ بولر ٹرومین 2006ءمیں چل بسے تھے۔ منتخب کھلاڑیوں کو ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن پریڈ کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

شیئر: