ہمشکل جڑواں بھائیوں کی شادی، ہم شکل جڑواں بہنوں سے طے پاگئی
مشی گن .... جڑواں بچے بالعموم ہمشکل ہوتے ہیں یا ان میں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت ہوتی ہے کہ ان پر ہمشکل ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ گھر والوں کیلئے ایسے بچے کبھی کبھار مسئلہ بن جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک کو دوسرا سمجھ لیتے ہیں اور دوسرے کو پہلا اس لئے انکے پاس انکی کچھ علامتیں ہوتی ہیں مگر یہ کیفیت شاذو نادر ہی دیکھی جاتی ہے تاہم اس سے بھی انوکھی بات یہاں جلد ہی وقوع پذیر ہونے والی ہے جب ہمشکل جڑواں بھائیوں کی شادی ہمشکل جڑواں بہنوں سے جلد ہی ہوجائیگی۔ دونوں بھائیوں کا کہناہے کہ انہیں یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ وہ2ہیں، جڑواں بھائیوں کا بیان ، شادی کے بعد بھی ایک ساتھ اور ایک ہی گھر میں رہنا چاہتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں جوڑے گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہی سیرو تفریح کیلئے نکلے تھے اور اسی دوران انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کے تحت زیک لیوان کی شادی 3اگست کو کریسی بیویر سے ہونیوالی ہے جبکہ زیک کے بھائی نک لیوان کی شادی کیسی بیبیر سے 4اگست کو ہونے والی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کے بعد بھی ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوجائیں گے جس میں صرف 2بیڈ روم ہیں تاہم ہنی مون گزارنے کیلئے دونوں جوڑے الگ الگ مقامات کو جانا چاہتے ہیں۔ زیک لیوان اور نک لیوان کی عمر 24سال ہے اور اسی طرح کریسی اور کیسی کی عمر یں بھی 24سال ہیں۔ جس طرح زیک او رنک کبھی ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں رہے۔اسی طرح دونوں بہنیں بھی ایک ساتھ ہی رہی ہیں۔ آئندہ ہفتے کی شب دونوں نے ایک ساتھ شادی کی دعوت کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔