دلیر مہدی کی عمران کو مبارکباد
ہندوستان میں پنجابی گیتوں کے مشہور گلوکار دلیر مہدی نے عمران خان کو پاکستان کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکبادپیش کی ہے۔ گلوکار دلیر مہدی نے عمران خان کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو عمران بھائی اور عمران خان صاحب کہہ کر مخاطب کیا اوردونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی ہے ۔