کینن کمپنی نے پاکٹ سائز کیمرا متعارف کرادیا
کینن کمپنی نے پاکٹ سائز پاؤر شوٹ ایس ایکس 740 ایچ ایس کیمرہ متعارف کرادیا ہے۔ یہ کیمرہ خصوصی طور پر ولاگرز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اس سے اپنے اسمارٹ فون کی نسبت زیادہ بہتر تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں۔ کیمرے میں 20.3 میگا پکسل کا سنسر اور 24-960 ایم ایم کا لینس دیا گیا ہے جس سے تصاویر کو چالیس گنا تک زوم کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیمرہ فور کے ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے اس طرح یہ پاور شوٹ سیریز کا پہلا کیمرہ ہے جو فور کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کیمرے کی ایل سی ڈی 3 انچ کی ہے جو 180ڈگری پر گھوم سکتی ہے۔ کمپنی کے تازہ ترین امیج پروسیسر کو بھی اس ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے ہائی ریزولوشن ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ڈیوائس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کنکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔پاور شوٹ کیمرے کو کالے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔کیمرے کی قیمت 400 ڈالر ہے اور اسے اگست کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔