آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ،مریم اورنگزیب
آاسلام آباد... مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تمام جمہوری جماعتوں کاا لائنس ہوا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے 16رکنی کمیٹی بنائی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔ تحریک انصاف کو بتائیںگے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔لگتا ہے کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ پی ٹی آئی کو ا پوزیشن کے آداب سکھا ئیں ۔