Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاسکا اسٹیٹ پارک کے گرد 1000پائونڈ وزنی بھاری بھرکم ریچھ کی چہل قدمی

 کٹمائی ، الاسکا ....  وزن اور مٹاپا حد سے بڑھ جائے تو انسان کے علاوہ جانوروں کیلئے بھی مسئلہ بن جاتا ہے اور ایسے ہی مسئلے سے یہاں پارک میں رہنے والا ایک انتہائی قوی الجثہ ریچھ بھی دوچار ہے۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے  کہ تقریباً ایک ہزار پائونڈ یا اس سے زیادہ وزن والا یہ ریچھ اپنا وزن کم کرنے کیلئے پارک کے گرد چہل قدمی کرنے لگا ہے۔ شاید اسے بھی چہل قدمی کا فائدہ ہوجائے مگر اس نے جتنی تاخیر کردی ہے اس سے امکانات کم نظرآتے ہیں۔ اس کے مٹاپے کا عالم یہ ہے کہ اس کی جسامت کے تناسب سے اسے (747) کا نام دیا گیا ہے۔ مائیک فز نامی ایک مقامی نوجوان نے چہل قدمی کرتے جب اس ریچھ کو دیکھا تو فوری طور پر اسکی وڈیو اتار کر جاری کردی جو بیحد مقبول ہورہی ہے تاہم مائیک کا کہناہے کہ ریچھ کو چہل قدمی کرتے وقت اپنے وزن اورمٹاپے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر پھر بھی یہ ریچھ اس حوالے سے قابل مبارکباد ہے کہ اس نے ایسی حالت میں بھی اپنا وزن کم کرنے کیلئے کوئی ترکیب سوچی جسے اس کی کامیابی کہا جائیگا۔  مائیک کا کہناہے کہ وہ کٹمائی نیشنل پارک کی سیر کو آیا تھا اور جب وہاں سے نکلنے لگا تو اس نے ریچھ کو پارک کی چہار دیواری کے گردچہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا اور اسکی تصاویر اتار یں۔
مزید پڑھیں:- - - -انتہائی بھاری بھرکم اور قوی الجثہ بلے کی ڈائٹنگ شروع

شیئر: