Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4بچوں کی ماں نے دوست سے ملکر شوہر کو قتل کرکے گھر میں دفنادیا

لکھنؤ۔۔۔۔۔ضلع بارہ بنکی کے امولی کیرت پور میں 4بچوں کی ماں نے اپنے دوست سے مل کر شوہر کو قتل کردیا اور لاش گھر میں دفن کرکے فرار ہوگئی۔انورودھ گوسوامی کے گزشتہ  8ماہ سے اچانک غائب ہوجانے کی اطلاع اس کی اہلیہ اور نہ ہی خاندان کے کسی فرد نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔سوامی کا بڑا بیٹا سونو اور اس کی بہن بچپن سے ہی اپنے ننیہال جیئن پور کے زید پور میں رہتے تھے۔ 4دن قبل سونو  غلہ لینے گھر آیا جب اس نے کمرہ کھولا تو بدبو اٹھ رہی تھی اسے شبہ ہوا تو اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے میں بدبووالی جگہ کی کھدائی کرائی تو وہاں سے انورودھ کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ انورودھ کی اہلیہ ریتا کے گاؤ ںکے ایک شخص اجے سے تعلقات استوار ہوگئے تھے ۔واقعہ سے ایک ماہ قبل انورودھ نے بیوی کو غیر اخلاقی حالت میں نوجوان کے ساتھ دیکھ لیا تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ریتا نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا پلان بنایا ۔ریتا نے آدھی رات کواجے کو فون کرکے بلایا ۔اجے اپنے چچا کے ساتھ پہنچا تینوں نے انورود ھ کو نیند کی حالت میں پلاسٹک کی رسی سے گلا دباکر قتل کردیااور گھر میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔ 8ماہ بعد اصلیت سامنے آنے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مظفرپور میں بچیوں سے زیادتی کے خلاف ہڑتال

شیئر: