باحہ میں شہد کا گیارہواں بین الاقوامی میلہ
ریاض۔۔۔۔شہد کوآپریٹو سوسائٹی نے باحہ میں شہد کے 11ویں بین الاقوامی میلے کا انتظام رغدان جنگل میں واقع الامیر محمد بن سعودی تفریح گاہ میں کیا۔ اس میں 20ٹن سے زیادہ منفرد شہد پیش کیا گیا ۔ 20اسٹال لگائے گئے۔ سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الخازم نے بتایا کہ میلے میں 3روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں لوگوں کو یہ آگہی دی گئی کہ شہد فروشی سے زیادہ اہم کام شہد سازی کا ہے۔