Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہارنپور: پرنسپل کا اغوا کے بعد گولی مار کر قتل

سہارنپور۔۔۔۔یوپی کے ضلع سہارنپور میں بدمعاشوں نے تاوان ادا نہ کرنے پر پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل کوگولی مار کر قتل کردیا اور لاش کھیت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرکے 2لاکھ روپے بطور تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سہارنپور کے ایس ایس پی اوپیندر اگروال نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تصدیق کی۔پرنسپل سبھاش بڈگاؤں کے رہنے والے تھے اور پیرا ماؤنٹ اسکول میں پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ جمعرات کو بدمعاشوں نے انہیں اغوا کرلیا تھا۔ تاوان ادا نہ کئے جانے کی صورت میں رات گئے مورا گاؤں کے جنگل میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ سبھاش رات دیر تک گھر واپس نہیں آئے اور اسی اثناء نامعلوم شخص نے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فون کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجہ تاوان ادا نہ کئے جانے یا کچھ اورہوسکتا ہے فی الحال واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس قاتلوں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی : بارش نے گزشتہ 5سالہ ریکارڈ توڑ دیا

شیئر: