Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزارواں ٹیسٹ:پاکستانی امپائر علیم ڈار کبوتر بھی اڑاتے رہے

  برمنگھم:انگلینڈ اور ہندکے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ پر کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار میچ سپر وائز کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے قریب آجانے والے کبوتر کو بھی اڑا تے رہے۔ مڈ وکٹ پوزیشن پر ایک کبوتر آیا تو اسے اڑانے کیلئے انگلش اوپنر کیٹن جیننگز نے مخصوص آواز نکالی مگرانگلش کبوتر، انگلش بلے باز کو کسی خاطر میں نہیں لایا۔اس موقع پر وکٹ کے دوسری جانب موجود جوئے روٹ بھی کبوتر اڑانے کے لیے آگے آئے تاہم کبوتر نے روٹ کی مداخلت پراڑان بھرنے سے زیادہ چہل قدمی کو ترجیح دی۔ اسکوائر لیگ پر کھڑے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کبوترکو اڑانے میں ناکامی کے بعد اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر کبوتر نے ہاتھ نہ آنے کی ٹھان لی اور اڑان بھر گیا۔ کبوتروں کی مداخلت کی وجہ سے متعدد بار کھیل روکنا بھی پڑا تاکہ گیند لگنے سے کبوتر زخمی یا ہلاک نہ ہو جائے، ایسے میں ہر بار علیم ڈار نے کبوتر اڑانے اور کھیل کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

شیئر: