ٹیکساس ایکیوریم سے فلمی انداز میں شارک چرانے والے 3چور گرفتار
واشنگٹن.... پولیس نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایکیوریم سے چرائی جانے والی شارک برآمد کر کے 3 چوروں کو گرفتار کر لیا۔ایکیوریم سے شارک کی چوری فلمی انداز میں ہوئی تھی۔چور، محافظوں کی نظر بچا کر دن دھاڑے تالاب سے شارک لے اڑے تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چوروں نے اپنا منصوبہ بڑی مہارت سے بنایا تھا، لیکن وہ یہ بھول گئے کہ ایکیوریم میں نگرانی کیلئے خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اور وہاں ہر پل، ہر حرکت ویڈیو میں محفوظ ہو جاتی ہے۔چوری کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیاتھا۔پولیس نے خفیہ کیمروں کی ویڈیو اور دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کی مدد سے سرخ ٹرک کا کھوج لگایا اور شارک کے چور تک پہنچ گئی جس کا نام انتونی شینن بتایا گیا ہے۔