Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلاس میں لڑکیوں کے اسکول جلانے کا ازخود نوٹس

چلاس... گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں اسکولوں پر حملوں اور انہیں جلانے کے واقعات پر 10مشتبہ افراد کو گرفتارر کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم افراد نے14 تعلیمی اداروں پر حملے کئے، املاک کو آگ لگادی ۔2 اسکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی ہوئے ۔ دریں اثناءچیف جسٹس ثاقب نثار نے لڑکیوں کے اسکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کشمیر و گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے 48 گھنٹے کے اندر جواب طلب کرلیا۔نگران وزیراعظم جسٹس( ر)ناصر الملک نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور و اقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کیونکہ ےہ حکومتی رٹ کو چیلنج ہے ۔انہوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کے کٹھرے میں لاکر سخت سے سخت سزادی جائے۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی ایک اور پیش گوئی

شیئر: