Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں موسم غیر یقینی ، رہائشی گھروں تک محدود رہیں

ابہا: عسیر ریجن میں مقیم شہری و مقیم غیرملکی بارش کے دوران گھروں تک محدود رہیں ۔بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے وقت کھلے مقامات میں موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور پرخطر مقامات سے دور رہیں ۔ یہ انتباہ عسیر ریجن کے گورنریٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔ گورنریٹ نے مزید کہا ہے کہ ریجن میں غیر یقینی موسم ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں یہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ ریجن کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے ۔ گورنریٹ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر یقینی موسم کے وقت گھروں تک محدود رہیں ۔ وادیوں ، نالوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور ڈھلانوں سے دور رہیں ۔ 
 

شیئر: