معمول کا چیک اپ تھا،سوشل میڈیاپر افواہوں کی تردید
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے۔ ٹیسٹ الحمدللہ نارمل ہیں۔ مکہ مکرمہ سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما غلام رسول مینگل نے اردونیوز کو بتایا کہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر قائد جمعیت کی طبعیت کی ناسازی کی جو خبر چل رہی ہے وہ درست نہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران اور کارکنان قاری رفیع اللہ، حافظ عبدالرزاق واسو، حافظ غلام قادر مردوئی، عنایت اللہ خدرانی، در محمد ملا زئی، ملک فایز، مولانا محمد اختر،حافظ ابو بکر سندھی ، قاری عزیز الرحمان ہزاروی اور دیگر نے مولانا کی صحت کیلئے دعائیں کی ہیں۔