Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کے سعودی قاتل کا سر قلم

اللیث: مقامی حکام نے سعودی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ہموطن کا سر قلم کردیا۔ وزارت داخلہ نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری حسن بن علی القاسمی نے اپنے ہموطن عبید بن ہاشم الصعب کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ القاسمی واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاش کرکے اسے گرفتار کیا۔ اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ القاسمی نے با لآخر اقبال جرم کرلیا۔ اس پر عدالت نے اسے جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے بموجب موت کی سز ا سنادی تھی جسے اتوار کو اللیث کمشنری میں نافذ کردیا گیا۔

شیئر: